بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ اس دوران چھتیں گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوئے۔
صوبہ ہیلونگ جیانگ میں 30 ملی میٹر تک پڑنے والی برف سے دو فیکٹریوں کی چھتیں گر گئیں۔ ملبے سے اب تک 9 مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
شدید برفباری کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں ۔ 1958 کے بعد یہ چین میں ہونے والی شدید ترین برفباری ہے۔ محکمہ موسمیات نے 2 دن تک تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔