بھارت کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف

West Indies

West Indies

کانپورو (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے فیصلہ کن ون ڈے میں بھارت کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔

کانپور میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ویسٹ انڈینز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ 20 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب جونسن چارلس گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کیرون پاول اور مارلون سیموئلز نے ٹیم کو سہارا دیا اور ٹوٹل کو 263 تک پہنچایا۔

سیموئلز 71 اور پاول 70 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ بھارت کی جانب سے روی چندران ایشون نے دو، بھونیشور، شامی اور جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔