بوسنیا میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا

Snowfall

Snowfall

سراجیوو (جیوڈیسک) بوسنیا میں اچانک ہونے والی شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ بوسنیا میں رات گئے ہونے والی شدید برف باری سے درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک گر گیا۔

برفباری اتنی شدید تھی کہ علاقے کی ہر شے کئی انچ موٹی برف کی تہہ میں چھپ گئی، اچانک ہونے والی برفباری سے لوگوں کو اپنی روزمرہ زندگی کے امور انجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امدادی ادارے اہم جگہوں اور شاہراوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔