بلدیاتی الیکشن: پنجاب کے شیڈول کے اجرا میں تاخیر کا امکان

Municipal Elections

Municipal Elections

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پنجاب میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن پانچ دسمبر کو جاری ہو گا جس کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول انتیس نومبر کو جاری نہیں ہو سکے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن تک انتخابی شیڈول جاری نہیں ہو سکتا۔

پنجاب اور سندھ سے اٹھائیس نومبر تک حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن مانگا تھا۔ نوٹی فکیشن موصول ہونے کے بعد انتیس نومبر کو شیڈول جاری ہونا تھا ، جس میں اب تاخیر کا امکان ہے۔