فیصل آباد: پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، فائرنگ سے خاتون جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) تین ڈاکو فیصل آباد کے علاقے ستیانہ روڈ پر ایک گارمنٹس شاپ پر ڈکیتی کے لیے دخل ہوئے۔ دکانداروں نے شور مچا دیا جس پر ڈاکو بھاگ نکلے۔

گشت پر مامور پولیس پارٹی نے ڈاکوؤں کا تعا قب کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ کی زد میں آ کر راہگیر خاتون نازیہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے تعاقب کے بعد فرار ہونے والے ڈاکو کو گھیر لیا جو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔