ممبئی (جیوڈیسک) خلیج بنگال میں بننے والا طوفان لہر کل بھارت کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرا جائے گا۔ یہ بھارت میں اس سال کا تیسرا سمندری طوفان ہے۔ بھارت بھی آج کل چین کی طرح پے در پے سمندری طوفانوں کی زد میں ہے۔
تباہ کن سمندری طوفان فائلین اور ہیلن کے بعد اب ریاست آندھیرا پردیش کے جنوبی ساحلی علاقوں میں سال کے تیسرے سمندری طوفان لہر کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
لہرکو طوفان ہیلن سے زیادہ طاقتور بتایا جا رہا ہے اور ساحلی علاقوں میں بارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔