اسلام آباد (جیوڈیسک) جنرل اشفاق پرویز کیانی بطور چیف آف آرمی سٹاف آج اپنا آخری دن گزار رہے ہیں۔ فوج کی کمان کل جنرل راحیل شریف سنبھالیں گے۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی کا بطور آرمی چیف آج آخری دن ہے۔ گزشتہ رات انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دیے گئے الوداعی عشائیہ میں شرکت کی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آج رخصت ہونے سے پہلے کور کمانڈرز اجلاس کی صدارت کی اور الوداعی خطاب کیا۔
اجلاس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز بھی شریک ہوئے تاہم لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم، چیف آف لاجسٹکس سپورٹ، چیف آف لاجسٹک سٹاف سیکریٹریٹ کی الوادعی تقریب میں شرکت کے باعث کور کمانڈرز کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔
ادھر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر ترقی پانے والے جنرل راشد محمود نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
جبکہ گزشتہ روز آرمی چیف کے عہدے پر تعینات ہونے والے جنرل راحیل شریف انتیس نومبر کو پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔ انہیں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کین آف کمانڈ سونپیں گے۔