کبڈی ورلڈ کپ، مرد اور خواتین ٹیموں کی شرکت مشکوک

Kabaddi

Kabaddi

لاہور (جیوڈیسک) کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین قومی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔

بھارتی پنجاب میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم نے شرکت کے لیے جمعہ کو روانہ ہونا تھا لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں کے این او سی جاری نہیں کیے گئے۔

ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم پہلی بار شرکت کرے گی۔ کبڈی مقابلے یکم دسمبر سے 14 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہیں۔