اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس تصدق حسین جیلانی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کو موصول ہو گیا۔
صدر ممنون حسین نے گزشتہ روز جسٹس تصدق حسین جیلانی کو نیا چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کو نئے چیف جسٹس، جسٹس تصدق حسین جیلانی کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی کاپی موصول ہو گئی ہے۔ موجودہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری گیارہ دسمبر کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔
جسٹس تصدق حسین جیلانی بارہ دسمبر کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔