اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل کیانی نے وزیراعظم نواز شریف سے الوادعی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاک فوج کے لئے جنرل کیانی کی خدمات کو سراہا۔
ادھر کور کمانڈرز کانفرنس کے الوداعی خطاب میں جنرل کیانی نے کہا ہے کہ دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کرنا ان کے لئے اعزاز ہے۔
وزیراعظم ہاس میں آرمی چیف جنرل کیانی نے نواز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے پاک فوج کے لئے جنرل کیانی کی خدمات کو سراہا۔
اس سے پہلے جنرل اشفاق پرویز کیانی کے زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا جس میں نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز بھی شریک ہوئے۔
جنرل کیانی نے کور کمانڈرز کانفرنس سے اپنے الوداعی خطاب میں اپنے رفقا کا شکریہ ادا کیا، جنرل راشد محمود اور جنرل راحیل شریف کو مبارکباد دی۔
جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کرنا ان کے لئے اعزاز ہے۔ ادھر جنرل راشد محمود نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔
جنرل راحیل شریف 29 نومبرکو چین آف کمان کی تقریب میں پاک فوج کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ انہیں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کین آف کمانڈ سونپیں گے۔