لاہور (جیوڈیسک) ملک میں یوریا کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی ہو گئی۔ ڈی اے پی کھاد کی خریداری میں بھی اور ڈی اے پی میں بھی 57 فیصد اضافہ ھوا۔
گزشتہ سال کھادوں کی خریداری نسبتا کم رہی تھی جس کی وجہ سے یہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران چار لاکھ ستتر ہزار ٹن یوریا بیچی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک سو چار فیصد زائد ہے۔
ڈی اے پی بھی ستاون فیصد زائد فروخت ہوئی۔ اکتوبر کے دوران ڈی اے پی کھاد کی خریداری دو لاکھ نواسی ہزار ٹن رہی۔