لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں پنجاب میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ راولپنڈی واقعہ پولیس اہلکاروں کی نا اہلی سے پیش آیا۔ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں.
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ سانحہ راولپنڈی میں جن لوگوں کیخلاف مقدمات درج ہیں انھیں گرفتار کیا جائے گا اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں پنجاب میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ راولپنڈی واقعہ پولیس اہلکاروں کی نا اہلی سے پیش آیا۔ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
حکومت نے اس معاملے کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا۔ علما کرام کی مدد سے صورتحال پر قابو پایا گیا۔ سانحہ راولپنڈی کی وجہ سے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال تھی۔ اگر معاملہ خراب ہو جاتا تو پورے ملک میں آگ پھیل جاتی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے چیف کیخلاف مقدمات درج کروانے والے عقل کے اندھے ہیں۔ ڈرون حملے روکے جانے کا فیصلہ حیات آباد میں بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا۔