پاکستان بمقابلہ پروٹیز: تیسرا ایک روزہ میچ 30 نومبر کو ہو گا

Pakistan

Pakistan

سینچورین (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سینچورین میں مد مقابل ہوں گی۔ ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقہ کی شکست نے قومی ٹیم کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔

قومی کپتان مصباح الحق نے تیسرے معرکے میں بھی فتح کے ساتھ پروٹیز کو وائیٹ واش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ سیریز تو وہ ہار گئے لیکن آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سینچورین میں صبح کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔