“بلٹ راجا” کے نئے گانے”جے گوندا جے گوپالا” کی وڈیو جاری

Saif Ali Khan, Sonakshi

Saif Ali Khan, Sonakshi

ممبئی (جیوڈیسک) پٹودی کے نواب سیف علی خان اب دبنگ گرل سوناکشی کیساتھ، بالی ووڈ میں نئی جوڑی متعارف کرواتی گینگسٹر تھرلر فلم”بلٹ راجا”کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔

شبیر احمدکے تحریر کردہ”جے گوندا جے گوپالا،عشق میں جپ لو سب یہ مالا”کے بولوں پر مبنی اس گانے کونیرج شریدھار آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں سیف مختلف ایکشن اسٹنٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دی ہے۔ رائٹر و ہدایتکار تگمانشو دھولیا کی اس فلم میں سیف اور سوناکشی ایک دوسرے کے مدِ مقابل بطور ہیرو ہیروئن پہلی مرتبہ جلوہ گر ہورہے ہیں۔

جبکہ جمی شیرگل،روی کشن،چنکی پانڈے، گلشن گروور اور ودیوت جموال بھی اہم کرداروں میں نظر آئینگے۔ راہول مترا اور نیتن تیج آہوجا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اتر پردیش کے گینگ مافیا اور انڈر ورلڈ کے پسِ منظر میں گھومتی ہے۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم بلٹ راجا فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے تحت آج 29 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔