برطانیہ کی انجہانی شہزادی ڈیانا کا پسندیدہ جوڑا نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا

 Auction

Auction

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی انجہانی شہزادی ڈیانا کا پسندیدہ جوڑا نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ انجہانی شہزادی ڈیانا کا “فیری ٹیل” کے نام سے مقبول یہ من پسند گاؤن 1986 میں ان کے پسندیدہ ڈیزائنر رایمی نوئل نے ڈیزائن کیا تھا۔

اس تاریخی جوڑے کی 80 ہزار پانڈ میں نیلام ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ جوڑے کی نیلامی تین دسمبر کو لندن میں کی جائے گی۔