ڈیڑھ سال قبل تعمیر ہونے والی 94 دکانیں 11 ویں مرتبہ پھر 10دسمبر 2013ء کو کرایہ داری کیلئے نیلام ہونگی
Posted on November 29, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: ٹی ایم اے کی جانب سے کروڑوں کی لاگت سے ڈیڑھ سال قبل تعمیر ہونے والی 94دکانیں 11ویں مرتبہ پھر 10دسمبر 2013ء کو کرایہ داری کیلئے نیلام ہونگی۔
ٹی ایم اے کی جانب سے کروڑوں کی لاگت سے ڈیڑھ سال قبل تعمیر ہونے والی 94دکانیں 11ویں مرتبہ پھر 10دسمبر 2013ء کو کرایہ داری کیلئے نیلام ہونگی۔ متذکرہ دکانیں آج تک سیاستدانوں کی چوہدراہٹ کے باعث نیلام نہ ہوسکیں۔ جس کے باعث TMAکروڑ کے سیاستدانوں اور سابقہ TMAحکام کی جانب سے 50لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ جبکہ ان دکانوں کی تعمیر میں بھی مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی رشوت لی گئی۔ جس کے باعث دکانوں میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔
شہریوں کی جانب سے درخواستوں کے ساتھ ساتھ اخبارات میں خبریں شائع کرانے کے باوجود کسی نے ایک نہ سُنی ۔ اب جبکہ 11ویں مرتبہ 10سے 13دسمبر2013ء تک دوکانوں کی نیلامی کرایہ داری کیلئے بولی ہوگی 1سال کیلئے بولی جبکہ 10%اضافے کے ساتھ 5سال تک زیر استعمال رہنے والی دوکانات کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے 20ہزارروپے سیکورٹی مقرر کی گئی ہے۔ اس دوران فتح پور میں بھی دوکانات کے پلاٹ نیلام کیے جائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com