لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر گورنر پنجاب کو لیکچرار خجستہ ریحان کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں یونیورسٹی لا کالج کی لیکچرار خجستہ ریحان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران بدنیتی کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کرا رہے ہیں۔
عدالت نے یونیورسٹی چانسلر گورنر پنجاب کو کارروائی سے روکتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔