انگلش فٹ بال : میچ فکسنگ کے الزام میں 7 افراد گرفتار

English Football

English Football

لندن (جیوڈیسک) لندن میں انگلش فٹ بال میچ فکسنگ کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گرفتار ہونیوالے افراد میں تین فٹ بالرز بھی شامل ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی پروفیشنل کلب سے منسلک نہیں ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف میں میچ فکسنگ کی خصوصی رپورٹ شائع ہوئی، مانچسٹر میں ایک ملاقات میں سنگاپور کے ایک سٹہ باز نے کم درجے کے فٹ بالرز کو پانڈز دینے کی پیشکش کی تھی۔

ویڈیو میں اس سٹے باز کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ میچ کے شروع میں ییلو کارڈ لینے پر کھلاڑی کو پانچ ہزار پانڈ دے گا۔

نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد غیر قانونی عالمی سٹہ بازوں کے گروہ کو روکنا ہے جبکہ فٹ بال ایسو سی ایشن کے مطابق وہ فکسنگ کی تحقیقات میں حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔