تیسرا ون ڈے، سٹین اور کیلس کے بعد گریم سمتھ بھی آؤٹ

Graeme Smith

Graeme Smith

سینچورین (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری میچ میزبان پروٹیز کے لیے انجریز کی وجہ سے خوف کی علامت بننے لگا۔ سٹین اور کیلس کے بعد گریم سمتھ بھی باہر ہو گئے۔

سینچورین میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ سے ڈیل اسٹین اور جیک کیلس کے بعد گریم سمتھ بھی باہر ہو گئے۔ گریم سمتھ ذاتی وجوہات کی بنا پر میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ افریقی بلے باز کی جگہ ہنری ڈیوس پاکستان کے خلاف میچ کا حصہ ہوں گے۔