امریکی ڈرون حملوں کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج

Drone Attacks Protest

Drone Attacks Protest

لاہور (جیوڈیسک) حافظ سعید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ڈرونز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت جرات کا مظاہرہ نہیں کرے گی ملک دشمن عناصر سازشوں سے باز نہیں آئیں گے۔ فیصل آباد میں سنی تحریک کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈرون حملوں کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ملتان میں جماعت الدعوۃ اور شہری محاذ نے الگ الگ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین امریکا کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ دفاع پاکستان کونسل نے پشاور میں بھی احتجاجی ریلی نکالی۔

شرکاء نے ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈرون حملے بند نہ کرائے تو ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔