نیویارک (جیوڈیسک) بچوں کے پسندیدہ کارٹون کردار بیٹ مین اور ننجا ٹرٹلز پر بنی ہالی وڈ کی کامیڈی فلم “دی لیگو مووی” کا نیا ٹریلر آگیا ہے جس میں سبھی کردار لیگو بلاکس سے بنے ہوئے ہونگے۔
دی لیگو مووی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم ہے جس کی کہانی لیگو ہیرو ایمٹ کے گردگھومتی ہے جوسپر ہیروز کے ساتھ مل کر دنیا کوشیطانی قوتوں سے بچاتا ہے۔
ڈین لن اور روئے لی کی پروڈیوس کردہ اس دلچسپ فلم کے مختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں لیام نیسن، کرس پریٹ، مورگن فری مین، الزبتھ بینک، وِل آرنٹ، ول فریل اور شیننگ ٹیٹم سمیت دیگر کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور دی لیگو مووی وارنر برادر پکچرز کے تحت آئندہ برس 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔