راحیل شریف بھی کیانی کی طرح قومی ہیرو ثابت ہونگے: عمران چنگیزی
Posted on November 30, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد عزت و وقار سے رخصت ہونے والے سربراہ عساکر کی خدمات و کردار عوامی و قومی امنگوں کا آئینہ دار رہا۔
انہوں نے وطن عزیز کے سرحدی دفاع ‘ اسے اندورنی و بیرونی خطرات سے محفوظ بنانے ‘دہشتگردی سے نمٹنے اور جمہوریت کے تحفظ و استحکام کیلئے صبر و خلوص کے جس کردار کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل توصیف و تقلید ہے جس کیلئے جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا¶نڈیشن (این جی پی ایف ) کے چیئرمین و نیشنل پیس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی ہیومن رائٹس ونگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی نے راحیل شریف کی بطور آرمی چیف تقرری کا خیر مقدم اور انہیں آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف یقینا دفاع پاکستان کو جان پر بھی مقدم رکھنے کی اپنے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید ‘ اپنے بھائی میجر شبیرشریف شہید اور ممتاز شریف کی خاندانی روایات کی حفاظت کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائیں گے اور اپنے پیشرو و سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی طرح جمہوریت و جمہوری نظام کے تحفظ واستحکام کیلئے بھی اپنا دیانتدارانہ کردارادا کریں گے تاکہ قوم جمہوریت و آمریت کے دائرے سے نکل کر تعمیر ‘ ترقی اور تحفظ کی شاہراہ پر آگے کی جانب بڑھ سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com