فیملی پارکوں، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنانے کے حوالے سے بلدیاتی ادارے اقدامات کریں

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی کے لئے سرسبز ماحول کا قیام ضروری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اور سرسبز ماحول کو فروغ دینا ہوگا انہوں نے بلدیاتی افسران سے کہا کہ فیملی پارکوں کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنانے کے حوالے سے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں قائم فیملی پارکس کا تفصیلی دورہ کرکے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی، صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے پارکوں میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے انہوں نے محکمہ پارکس کے افسران سے کہاکہ آلودگی کے خاتمے اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے اور عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف پارکوں کے دورے پر عوام سے بھی ملاقات کی اور ان سے تحفظ ماحولیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے اداروں سے تعاون کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ سبزہ لگا یا جائے اور درختوں اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنا کر قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جائے۔