پنجاب:چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد ڈینگی کا شکار، تعداد 2350 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مرض پر قابو نہیں پایا جا سکا، چوبیس گھنٹے میں مزید پچیس افراد موذی مچھر کا شکار ہو گئے۔

پنجاب میں ہر روز درجنوں افراد خطرناک ڈینگی کا نشانہ بن رہے رہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے میں محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں سترہ، راولپنڈی میں چھ، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں ایک، ایک شخص میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس سال پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہزار تین سو پچاسی تک جا پہنچی ہے۔