تیسرا ون ڈے، جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

South Africa vs Pakistan

South Africa vs Pakistan

سنچورین (جیوڈیسک) سنچورین میں تیسرے ون ڈے کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلیئر نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔ پاکستان ٹیم میں چارتبدیلیاں کی گئی ہیں، جنیدخان، محمدحفیظ، شاہد آفریدی اورناصر جمشید ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ پاکستان ٹیم میں عمر امین، سہیل تنویر، اسدشفیق اورعبد الرحمان کو شامل کیا گیا ہے ۔

ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلیئر کا کہنا ہے کہ خامیوں پر قابو پانیکی بھرپور کوشش کی ہے، سیریز کا اختتام جیت کے ساتھ کر نا چاہتے ہیں۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس کے بعد کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس ٹیم کے لئے مثبت پہلوہے۔