کراچی (جیوڈیسک) اندرون سندھ سے نئی فصل آنے کے بعد کراچی ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر 100 روپے فی کلو سے بھی نیچے آگیا ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے۔
کراچی سبزی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ سے ٹماٹر کی رسد بہتر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ریٹیل سطح پر ٹماٹر 70 روپے فی کلو کی سطح پر آگیا۔ اس کے علاوہ آلو 50 روپے کلو اور ادرک 200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں سبزیوں کی سپلائی میں بہتری کو دیکھتے ہوئے ان کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے ۔