کراچی: بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائیاں تیز

Operations

Operations

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں ایک طرف جہاں بھتہ مافیا کی سرگرمیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں تو دوسری جانب پولیس بھی ملزمان کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو لفافے میں گولیاں بھیج کر بھتہ طلب کرنے والے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کورئیر سروس میں ملازم تھا۔ ملزم سائوتھ افریقہ میں بھتہ کی رقم وصول کیا کرتا تھا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کے مطابق ایک اور کارروائی میں دو ٹارگٹ کلرز کاشف نفیس اور کامران لنگڑا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے بارہ کارکنان کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان کو تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ دوسری جانب سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان تاجروں، بینک ملازمین اور سکول مالکان سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہیں۔