پاکستانی کینو روس کو برآمد کرنے کے امکانات پیدا ہو گئے

Orange

Orange

کراچی (جیوڈیسک) فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالواحد کے مطابق وزارت فوڈ سیکورٹی ریسرچ نے روس کی کینو کی برآمد کے لئے روسی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منظور شدہ لیب کی سرٹیفکیشن تسلیم کرنے کی حامی بھر لی ہے جس کے نتیجے میں روس کو کینو کی برآمد ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ قومی خزانہ بھی 5 ارب روپے کے نقصان سے محفوظ رہ سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ روس کو سالانہ 50 ارب روپے کی برآمدات کی جاتی ہیں اور اس تنازع کے باعث 50 ارب روپے کی برآمدات داﺅ پر لگ گئی تھیں تاہم اب رواں سیزن میں کینو کی برآمد ممکن ہو سکے گی۔