ملتان: 14 سالہ لڑکا بجلی کا میٹر چوری کرتے پکڑا گیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے علاقے عثمان پورہ میں چودہ سالہ وقاص اورسولہ سالہ وسیم میٹر چوری کر رہے تھے کہ اہل علاقہ نے دیکھ لیا۔ محلے داروں نے وقاص کو پکڑ لیا جبکہ اس کا ساتھی وسیم فرار ہو گیا۔

شہریوں نے وقاص کی دھنائی کے بعد اُسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم وقاص نے انکشاف کیا کہ وہ کئی ماہ سے مختلف علاقوں سے میٹر چوری کرتا ہے اور اس کے گینگ میں پانچ افراد شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔