شہادت امام زین العابدین کے موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام مثالی انتظامات

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں شہادت امام زین العابدین نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ذوالجناح ،تابوت اور ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی نمبر4سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا شاہ فیصل کالونی نمبر5پر اختتام پذیر ہوا ۔جلوس کے راستوں پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے گئے۔

ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر جلوس کے راستوں پر صفائی وستھرائی ،تجاوزات کا خاتمہ اور روشنی کے انتظامات کی منتظمین مشاورت سے یقینی بنا یا گیااور عزاداروں کو سہولیات کی بروقت فراہمی اور ماتمی اعزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی ،خدمت خلق فائونڈیشن اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام استقبالیہ ،سبیل اور میڈیکل ایڈ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں عوام کو رہنمائی کے علاوہ شربت اور تبرک کی تقسیم کے علاوہ ماتمی عزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاتا رہا ۔حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ داران اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شہادت امام زین العابدین کے جلوس کی قیادت کی اور ماتمی انجمن کے عہدیداروں اور جلوس کے منتظمین سے ملا قات کی اس موقع پر حق پرست رکن اسمبلی قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ارتضیٰ فاروقی نے ماہ محرم الحرام میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحا د ویکجہتی پر تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد وبھائی چارگی کو فروغ دیکر ہی ہم حسینیت کے پیغام کو عام کرسکتے ہیں اور معاشرے میں چھائی ہوئی دہشت گردی ،انتہا پسندی اور لاقانونیت پر قابو پاسکتے ہیں اس موقع پر اراکین اسمبلی نے حفاظتی و بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے مثالی انتظامات پر پولیس ، ٹریفک پولیس ،رینجرزاور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین کی کاوشوں کی تعریف کی۔