اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب کی تفتیشی ٹیم نے اوگرا کرپشن کیس کا حتمی چالان مرتب کر لیا، چالان میں دو سابق وزرائے اعظم اور سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق سمیت چودہ ملزموں کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حتمی چالان میں دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے نام بھی شامل ہیں جبکہ 15 گواہوں کے بیانات کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
شہزاد سلیم بھٹی سمیت 2 وعدہ معاف گواہوں کو بھی چالان میں شامل کیا گیا ہے جسے حتمی منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔
حتمی چالان مرتب کئے جانے سے متعلق آج احتساب عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔