چین نے نیا خلائی مشن چاند پر روانہ کردیا
Posted on December 2, 2013 By Geo Urdu بین الاقوامی خبریں
Space Vehicle
بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے نیا خلائی مشن چاند پر روانہ کردیا، چاند کی سطح پر اترنے والی پہلی چینی خلائی گاڑی ہوگی۔
خلائی مشن چانگ ای، تھری کو چین کے صوبے سچوان میں واقع اسٹیشن سے پیر کی صبح ڈیڑھ بجے روانہ کیا گیا۔
چین نے پہلی بار چاند کی سطح پر سروے کے لیے یہ مشن روانہ کیا ہے۔ خلائی گاڑی چاند پر اتر کر اس کی ارضیاتی ساخت اور اندرونی سطح کا معائنہ کرے گی۔
مشن اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد دسمبر کے وسط میں زمین پر واپس آئے گا۔