منور حسن کی گرفتاری کا بیان، جماعت اسلامی الطاف حسین پر برہم

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی روکنے کے لئے عمران خان اور جماعت اسلامی وزیراعظم ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کریں۔

کیا حکیم اللہ محسود کو شہید کہنے والے منور حسن کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار نہیں کیا جانا چاہئے؟۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ الطاف حسین کو ڈرون حملوں میں مرنے والے کا کوئی افسوس نہیں انہیں منور حسن پر تنقید کرنے کے لئے لندن میں ڈرون کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے الطاف حسین کو ڈرون حملوں کے خلاف لندن میں اثرورسوخ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔