ملتان : ڈاکو 70 لاکھ روپے لیکر فرار، تاجروں کا شدید احتجاج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ڈاکو تاجروں سے 70 لاکھ روپے لیکر فرار،مذاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افرا د زخمی ہو گئے۔

شجاع آباد روڈ پر واقع مویشی منڈی سے لورا لائی سے تعلق رکھنے والے 4 بیوپاری اللہ نذر، عجب گل، عبدالسلام اور نیک محمد واپس جا رہے تھے کہ راستے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے ان سے 70 لاکھ روپے چھین لیے۔

تاجروں کی جانب سے مذاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عبدالسلام اور نیک محمد زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان کے ایمرنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔واقع کے بعد تاجروں نے ملتان شجاع آباد روڈ بلاک کر کے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دو گھنٹے تک روڈ بلاک کر دیا تاہم پولیس کیجانب سے ڈاکوؤں کو 7 دن کے اندر گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم واپس کرانے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔