آزاد کشمیر:بس کھائی میں گرنے سے 10 مسافر جاں بحق، 5 زخمی
Posted on December 2, 2013 By Geo Urdu اہم ترین, مقامی خبریں
Muzaffarabad
مظفرآباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے فاروڈ کہوٹہ آرہی تھی کہ سیڑیاں کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔
حادثے میں 10 مسافر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فاروڈ کہوٹہ میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔