ہالی وڈ باکس آفس پر “دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر ” کا راج برقرار

The Hunger Games Catching Fire

The Hunger Games Catching Fire

نیویارک (جیوڈیسک) گزشتہ ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی ہالی وڈ باکس آفس پر “دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر ” کا راج رہا۔ “دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر ” ہالی وڈ بک آفس پر آگ لگا نے میں مصروف ہے۔

اس ہفتے فلم نے گیارہ کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔ سوزین کولنز کے ناول پر مبنی سائنس فکشن فلم اب تک کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔ اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی ڈزنی اسٹوڈیوز کی اینیمیٹد فلم “فروزن” جس نے 93 کروڑ ڈالر کمائے۔

فروزن ریلیز سے اب تک مجموعی طور پر تیس کروڑ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ فلم “دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر ” اور “فروزن”نے تھینکس گیونگ ڈے تہوار کے موقع پر سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس سے پہلے یہ اعزاز فلم ہیری پوٹر کے پاس تھا۔ تیسرے نمبر پر رہی مشہور مارول کامک سیریز کے کردار پر بننے والی فلم “تھور دی ڈارک ورلڈ” جس نے ایک کروڑ پچپن لاکھ ڈالر سمیٹے ۔

باکس آفس پر چوتھا نمبر لینے میں کامیاب رہی فلم “دی بیسٹ مین ہالی ڈے” جس نے ایک کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر کمائے۔