کمپالا (جیوڈیسک) مشرق افریقہ کے 5 ممالک نے مشترکہ کرنسی لا نے کے معاہدے پر دستخط کر دیے یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ایسٹ افریقہ کمیونٹی کے علاقائی معاشی بلاک کا سربراہ اجلاس ہوا جس میں مشترکہ مالیاتی یونین تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
معاہدے پر برونڈی، کینیا، روانڈا، تنزانیہ اور یوگینڈا کے صدور نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں کینیا کے صدر یوہورو کینیاتا کو ایسٹ افریقہ کمیونٹی کا نیا چیرمیں منتخب کیا گیا۔