ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور سوناکشی سنہا کی نئی فلم بلٹ راجا شائقین کو سینما لا نے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
چھوٹے نواب کے تمنچے سے بلٹ نکلتے ہی شائقین کے دلوں میں جا لگی۔ سیف اور سوناکشی پہلی بار اس فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو ئے ہیں۔ فلم نے ریلز کے پہلے دن ساڑھے چھ کروڑ کا بزنس کیا۔
پان سنگھ تومر اور صاحب بیوی اور گینگسٹر جیسی ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر Tigmanshu Dhulia نے بلٹ راجا میں گینگسٹرز کی کہانی کو جاندار انداز میں پیش کیا ہے۔
فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے بجٹ کی اس فلم کا باکس آفس پر آغاز بہتر ہوا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ سوناکشی اور سیف کی جوڑی ویک اینڈ پر مزید شائقین کو اپنی جانب متوجہ کر نے میں کامیاب رہے گی۔