عطائی ڈاکٹر کا ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی ہیلتھ افیسر پر حملہ اور دھکے دے کر دروازا بند کر لیا

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) عطائی ڈاکٹر کا ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی ہیلتھ افیسر پر حملہ اور دھکے دے کر دروازا بند کر لیا۔ ڈرگ انسپکٹر نے ڈاکٹر محمد اقبال خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کروڑ کے ہمراہ موضع گشکوری میں عطائی ڈاکٹر محمد عارف کھیڑا کو غیر قانونی طور پر مریض چیک کرتے ہوئے ادویات کے سیمپل کیلئے کہا تو عطائی ڈاکٹر مشتعل ہو گیا اور کار سرکار میں مزاہم ہو کر ٹیم کو دھکے دینے شروع کر دئیے۔

بعد ازاں دروازا بند کر کے سخت نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ پولیس تھانہ کروڑ نے ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی ہیلتھ افیسر کی درخواست پر عطای ڈاکٹر محمد عارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔