راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران جنرل راحیل شریف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ یادگار شہدا پر حاضری سے چیف آف آرمی اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
جنرل راحیل شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ بعد ازاں پرنسپل اسٹاف افسران نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔