بیجنگ (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، وہ چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات کریں گے۔
ڈیوڈ کیمرون کا برطانوی وزیراعظم کی حیثیت سے یہ دوسرا دورہ چین ہے، وزیراعظم ایک سو پچاس رکنی وفد کے ساتھ چین پہنچے جن میں تجارت سیکٹر اور کاروباری افراد شامل ہیں۔
ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا وہ چین کے اقتصادی فروغ میں برطانوی کردار کو اجاگر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، وہ چینی وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔