شام (جیوڈیسک) شام کے شمالی صوبے حلب میں صدر بشار الاسد کی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے سات خواتین اور دو بچوں سمیت بیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ایک غیر سرکاری تنظیم کے ارکان کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر نے الباب کے علاقے میں دھماکا خیز مواد سے بھرے بیرل پھینکے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
تنظیم نے عینی شاہدوں کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکا ہوتے ہی فضا میں گرد و غبار کے بادل چھا گئے، تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔
شامی اپوزیشن اور غیر ملکی میڈیا سرکاری فوجوں پر بیرل بم استعمال کرنے کا الزام عائد کرتی ہیں۔ بیرل بم میں آتش گیر مادہ ہوتا ہے جو لپیٹ میں آنے والی ہر چیز کو جلا دیتا ہے۔