ون ڈے رینکنگ، سعید اجمل بددستور نمبر ون بائولر

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ کرکٹ پلئیرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، سعید اجمل کا بائولرز میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، محمد حفیظ آل رانڈ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں قومی آف سپنر سعید اجمل کی بولرز میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ محمد حفیظ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ فاسٹ بولر جنید خان سات درجے ترقی کر کے 19 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پانچ سیڑھیاں پار کر کے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بیٹنگ رینکنگ میں قومی کپتان مصباح الحق کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی اب ان کی دسویں پوزیشن ہے۔ عمر اکمل پانچ درجے تنزلی کا شکار ہونے کے بعد 25 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

قومی بلے باز احمد شہزاد کو 26 درجے ترقی کر کے 43 ویں پوزیشن مل گئی۔ آل رانڈرز کیٹیگری میں محمد حفیظ پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے۔ محمد حفیظ اور آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن برابر پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔