کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رحجان

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان جاری۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس 24 ہزار 446 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے صنعتوں کے فروغ کیلئے کاروباری طبقے کو نئے مراعاتی پیکیج کے اعلان کے بعد حصص بازار میں سرمایا کار سرگرم نظر آرہے ہیں۔