لاہور: ٹرک نے پولیس وین کو ٹکرماردی، 4 اہلکار زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے نصیر آباد فیروز پور روڈ پر ٹرک نے پولیس وین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ماڈل ٹاون پولیس کے ڈی ایس پی عمران نواز چار اہلکاروں کے ساتھ پٹرولنگ پر تھے۔

ان کی گاڑی فیروز پور روڈ پر نصیرآباد کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ پیچھے سے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالوحید، جاوید، افضل، افتخار اور ٹرک ڈرائیور معمولی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔