کراچی:رینجرز آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز کے جاری آپریشن کا دائرہ وسیع کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹارگٹڈ آپریشنز مکمل خفیہ رکھے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کی صدارت میں آپریشنل کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے پیش نظر بعض علاقوں کا تعین کرلیا گیا۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے، اجلاس میں آئی جی سندھ اور ڈی آئی جیز نے بھی شرکت کی۔