اپنی یونین کونسل میں نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ چوہدری شبیر
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میں کامیابی حاصل کر کے اپنی یونین کونسل میں نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، میں مائوں کا مان، بزرگوں کی لاٹھی اور نوجوانوں کا ساتھی بنوں گا، ان خیالات کا اظہار یوتھ کونسلر چوہدری شبیر احمد کمبوہ اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نوجوانوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ، الیکشن لڑنے کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے، میری کامیابی یقینی ہے۔ کامیابی حاصل کر کے یونین کونسل میں سپورٹس کے پروگرام منعقد کروا کر با صلاحیت نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دوں گا، نوجوانوں کیلئے کھیل کا گرائونڈ اور سپورٹس کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کروں گا، عوام اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کروائیں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com