کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ چوہدری نور احمد خاں

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے انشاء اللہ 30جنوری کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلو ع ہو گا ۔ ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے جزل کونسلر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد چوہدری نور احمد خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوںنے مزید کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کے بعد حلقہ میں سٹریٹ لائٹ ،کنکریٹ ،گلیاں سیوریج کا بہتر انتظام اولین ترجیحات میں ہیں۔ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔