بالی وڈ فلم ڈیڑھ عشقیہ میں ڈیڑھ ہوشیاری

Bollywood

Bollywood

کراچی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی نئی فلم، ڈیڑھ عشقیہ کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے، جس کی دھن پاکستانی فلم بدنام کے ایک بہت مقبول گانے سے کافی ملتی جلتی ہے۔ ہمری اٹریا گانا بھارتی ہدایتکار وشال بھردواج کی نئی فلم ڈیڑھ عشقیہ کا ہے۔

ہمری اٹریا کے بول نامی گرامی شاعر گلزار نے لکھے ہیں اور اس پر رقص کیا ہے مادھوری نے پر کیا کریں، آج کل کے شائقین خوب ہوشیار ہو گئے ہیں، ڈھول کا پول کھل ہی گیا

بڑے بے مروت ہیں یہ حسن والے، کہیں دل لگا نے کی کوشش نا کرنا یہ گانا ہے 1966 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم بدنام کا۔ بدنام کے اس گانے نے اتنا نام کمایا کہ آج بھی بھارت میں اس کا چربہ بنتا ہے۔