آئل ٹینکرز مالکان کی خیبر پختون خوا کو تیل کی ترسیل بند کرنیکا فیصلہ

Oil Tankers

Oil Tankers

کراچی (جیوڈیسک) نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے سے آئل ٹینکرز کی پاکستان سے افغانستان آمدورفت بھی معطل ہے۔ آئل ٹینکرز مالکان نے خیبر پختون خوا کیلئے تیل کی ترسیل احتجاجا کل سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین شمس شاہوانی کے مطابق خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے کے باعث افغانستا ن کو بھی تیل کی رسد کو بند ہوئے 2 ہفتے ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف مقامات پر 500 سے زائد آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور مالکان کو اربوں روپے کا خسارہ ہو چکا ہے، شمس شاہوانی نے مزید بتایا کہ آج عمران خان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کریں گے۔

اس کے علاوہ خیبر پختون خوا کو کل سے تیل کی رسد بند کر نے کے حوالے سے وزارت پیٹرولیم کو آگاہ بھی کریں گے۔